Sunday , November 29 2020

چلی عوام نے فوجی آئین مسترد کر دیا

اوکاز: چلی کے عوام نے چار دہائیوں قبل فوجی آمر کے دور میں بنائے گئے آئین کو مسترد کر دیا ہے۔ اس جنوبی امریکی ملک میں اتوار کو کرائے گئے ریفرنڈم کے نتائج کے مطابق تقریبآ اسی فیصد ووٹرز نے نئے آئین کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ آئین کی تبدیلی کے چلی میں گزشتہ کئی برسوں سے ایک باضابطہ مہم چلائی جا رہی تھی۔ چلی کا آئین سن 1980ء میں فوجی آمر جنرل آگسٹو پینوچٹ کے دور میں وضع کیا گیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT