چیف منسٹر ہریانہ او رگورنر کے پاس ہندوستانی شہریت کا کوئی ثبوت نہیں: ہریانہ سکریٹریٹ

,

   

چندی گڑھ: چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر کے سکریٹری نے بتایا کہ چیف منسٹر اور گورنر کے شہریت ثابت ہونے کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ پانی پت سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آرٹی آئی سے چیف منسٹر، گورنر اور کابینہ کئی وزراء کی شہریت کے بار ے میں وضاحت طلب کی۔ انہوں نے ان وزراء سے مطالبہ کیا یکہ وہ اپنی شہریت سرٹیفکیٹ اور دستاویزات سب کے سامنے لائیں جس سے آپ کی ہندوستانی شہریت ثابت ہوتی ہو۔

اس کے جواب میں سکریٹریٹ نے کہا کہ چیف منسٹر کے پاس اس طرح کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور کہا کہ اس طرح کی جان کاری کے لئے آپ کو الیکشن کمیشن سے رجوع ہونا چاہئے۔“