ڈپٹی چیف منسٹر نے راہول کی یاترا کیلئے گاڑیوں کو جھنڈی دکھائی

   

حیدرآباد 12 جنوری ( سیاست نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرامارکا نے آج ان گاڑیوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا جو 14 جنوری سے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا میں شامل ہونگی ۔ راہول گاندھی کی یاترا کا اتوار 14 جنوری کو منی پور کے دارالحکومت امپھال سے آغاز ہونے والا ہے جس میں مختلف ریاستوں کے کانگریس قائدین بھی شرکت کرنے والے ہیں۔ ریاستی وزیر عمارات و شوارع نے اپنی گاڑی پر اس یاترا کا پوسٹر خود چسپاں کیا ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ کچھ ریاستی وزراء بھی اس یاترا کے افتتاحی مرحلہ میں شریک ہوسکتے ہیں۔