کامیابی کیلئے محنت لازمی، تعلیم و ہنر میں نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت

   

ایس آئی آر کیلئے پریشان نہ ہوں ،کاغذات درست کرلیں، جنگاؤں دورہ کے دوران مسلم معاشرہ کے حالات پر عامر علی خان کا اظہارخیال
جنگاؤں ۔ 8 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست حیدرآباد نے جنگاؤں ضلع کا دورہ کرتے ہوئے مختلف شخصیتوں سے ملاقات کی اور جنگاؤں ضلع کے مسلم قائدین سے ملاقات کرتے ہوئے آج کل کے مسلم معاشرے کے حالات سے واقفیت حاصل کئے۔ مولانا حافظ محمد عبدالحفیظ قاسمی صدر جمعیتہ العلماء جنگاؤں ضلع، محمد جمال شریف ایڈوکیٹ، محمد اطہر صدر مدینہ مسجد کمیٹی جنگاؤں، محمد انکشاولی صدر ٹی ایس میسا جنگاؤں ضلع، محمد عارف این آر آئی، محمد عبدالمنان رضی یوتھ لیڈر، محمد جانی، محمد ذکی مدرس، محمد محسن، محمد ابراہیم، رگھوناتھ پلی منڈل، مولانا فصیح الاسلام، مولانا انصار، محمد رفیع الدین، محمد رافع متین ایڈوکیٹ و دیگر لوگوں نے عامرعلی خان کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر عامر علی خان نے مسلم قائدین سے کہا کہ ہر مسلمان آج ایس آئی آر کی وجہ سے پریشان ہے۔ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے ہم تمام کاغذات کو صحیح کرتے ہوئے بی ایل اوز کے پاس میاپنگ کریں۔ کسی کے پاس کاغذات نہیں ہے تو بنوالیں اور ہر مسلمان اپنے پرانے باپ، دادا کے تمام سرکاری کاغذات کو محفوظ رکھیں۔ عامر علی خان نے کہا کہ جنگاؤں کے بزرگ شخصیت ممتاز عالم دین مولانا عبدالحفیظ قاسمی سے ہمارے اخبار سیاست سے دیرینہ تعلقات ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور لمبی عمر دے (آمین)۔ آج کے دور میں نوجوان نسل کو آگے بڑھتے ہوئے محنت اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ راتوں میں جاگتے ہوئے، زیادہ سیل فونس پر نوجوان نسل اپنا قیمتی وقت خراب کررہے ہیں اور اس سے صحت بھی متاثر ہورہی ہے۔ صحت کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ ہر مسلمان پیارے نبیﷺ کی زندگی کو نمونہ بناتے ہوئے ان کے احکامات پر چلنے کی کوشش کریں۔ اس لئے کہ اللہ کے پیارے نبیﷺ کی عمر ہی 63 سال تھی۔ ہم تمام مسلمان کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ جب تک ہم دین سے نہیں جڑے رہیں گے دنیا میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ دین اور دنیا میں کامیاب ہونا ہو تو ہر ایک انسان کو محنت کرنا لازم ہے۔ جب تک ہم محنت نہیں کرتے تب تک کامیاب نہیں ہوتے۔ جو بھی نوجوان تعلیم اور ہنر کے ساتھ ساتھ محنت کرے گا وہی کامیاب ہوگا۔ اس موقع پر جمال شریف ایڈوکیٹ نے عامر علی خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روزنامہ سیاست سے میں 35 سال سے جڑا ہوا ہوں اور آپ کی سرپرستی میں کام کررہا ہوں۔