کانگریسی رہنما راہل گاندھی نے مودی حکومت کو بنایا نشانہ، کہا سچائی خود بخود سامنے آجاتی ہے

,

   

نئی دہلی: موٹیرا اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم رکھنے کو لیکر سیاسی تنازعہ رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔کانگریس کے سابق صدر اور وایناڈ سے رکن پارلیمان راہل گاندھی نے موٹیرا اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی اسٹیڈیم رکھنے کو لیکر مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز ٹویٹ کیا اور کہا بہت خوبصورت ،خود ہی حقیقت کیسے سامنے آجاتی ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم ، اڈانی اینڈ ، ریلائنس اینڈ۔ جئے شاہ اس کی صدارت کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ ہم دو ہمارے دو کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے۔ کانگریس رہنما راہل گاندھی پہلے ہی سے ہم دو ہمارے دو کے نعرے سے وزیر اعظم کو نشانہ بناتے آرہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی امبانی اور اڈانی کے مفاد کے لئے یہ قوانین لائے ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ کانگریس نے سردار پٹیل موٹیرا اسٹیڈیم احمد آباد کا نام تبدیل کرکے نریندر مودی اسٹیڈیم تبدیل کرنے کو لیکر سوالات اٹھائے ہیں۔

ADVERTISEMENT