کانگریس قائد کا بھکاری سے ’چپل مار آشیرواد‘

   

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کی اسمبلی کے الیکشن جیتنے کیلئے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے بھکاری سے چل مار آشیرواد لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ہند وستانی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر رتلام سے کانگریس رہنما پارس سکلیچہ نے اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لیا جس کیلئے پولنگ تو ختم ہو چکی ہے لیکن ان کے حوالے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیر گردش ہے۔بتایا جارہا ہے کہ پارس سکلیچہ نے 2013 اور 2018 میں بھی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لیا تھا لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا، اسی وجہ سے کانگریس رہنما اس بار الیکشن میں لڑنے کیلئے ایک بھکاری بابا کے پاس چپل مار آشیرواد لینے پہنچ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک عمر رسیدہ بھکاری سڑک کنارے موجود ہے اور کانگریس رہنما ان کیلئے نئی چپل کا جوڑا لاتے ہیں جس سے بھکاری بابا انہیں کئی بار چپل مار کر آشیرواد دیتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھکاری بابا کبھی کانگریس رہنما کے سر پر تو کبھی ان کے منہ پر چپل مار رہے ہیں۔