بنگلورو / بھوبنیشور۔ /16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیلاب زدہ ریاست کرناٹک میں زبردست بارش سے مربوط واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد جمعہ کے دن 65ہوگئی جبکہ راحت رسانی اور بازآبادکاری جاری ہے اور اس کے دوران مزید تین نعشیں دستیاب ہوئیں ۔ دریں اثناء اڈیشہ میں پانی کی سطح اترنا شروع ہوگئی ہیں اور اب اڈیشہ کو سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔