کروڑہا روپئے کے سیبوں کا نقصان، وزیراعلی پر تنقید

   

سری نگر، 16 ستمبر (یو این آئی) پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے سری نگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہنے کی وجہ سے میوہ صنعت کو نقصان پہنچنے پر وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کروڑ روپیوں کے سڑے ہوئے سیبوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے تاکہ ایک وزیر اعلیٰ بیدار ہوجائے اور کوئی بیان جاری کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیب کی صنعت کشمیری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو ’ایکس‘ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینکڑوں کروڑ روپیوں کے سڑے ہوئے سیبوں کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے تاکہ ایک وزیر اعلیٰ بیدار ہوجائے اور کوئی بیان جاری کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سیب کی صنعت کشمیری معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ سجاد لون نے کہا کہ کشمیر کی معیشت پہلے ہی سیاحت کے نقصانات سے لڑکھڑا رہی تھی اب یہ شعبہ باغبانی میں ہو رہے نقصان کا بھاری بوجھ اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نقصان کے حوالے سے حکومتی ایوانوں کی طرف سے ظاہر کی جا رہی تشویش محض دکھاوا ہے ۔