کمال خان کے انتقال پر پرینکا گاندھی کااظہار غم

   

نئی دہلی : کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش کے سینئر صحافی کمال خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔کمال خان کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہاکہ سینئر صحافیکمال خان کے انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا۔ کچھ دن پہلے ہی ان سے ملاقات کے دوران ڈھیر ساری باتیں ہوئی تھیں۔انہوں نے صحافت میں صداقت و مفاد عامہ جیسے اقدار کو زندہ رکھا۔ کمال خان کے اہل خانہ سے میری گہری تعزیت۔غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں این ڈی ٹی وی کے بے باک اور نڈر صحافی کمال خان کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔ ان کی عمر 61 برس تھی۔