کوہلی ناکام ، آر سی بی کامیاب پوائنٹس ٹیبل میں دوسرا مقام

   

نوی ممبئی : ویراٹ کوہلی کا خراب فام جاری ہے جیسا کہ آج سابق کیپٹن لکھنؤ سوپر جائنٹس کے خلاف آئی پی ایل میاچ میں پہلی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ آر سی بی نے پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے کپتان فاف ڈوپلیسی کے 96 کے بل بوتے پر 181/6 اسکور کئے۔ جوابی اننگز میں لکھنؤ 163/8 تک محدود رہا۔ جوش ہیزل ووڈ نے 25 رنز دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹیں لئے۔ اِس جیت کے ساتھ آر سی بی پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے مقام پر پہونچ گیا۔