کھرگون میں تقریباً 150 گرفتار

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ کھرگون میں اب تک تقریباً 150 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور مفرور ملزمین کے لیے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ نامہ نگاروں کے ساتھ کھرگون تشدد سے متعلق اطلاعات کا اشتراک کرتے ہوئے ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ کھرگون تشدد کا کوئی بھی مجرم قانون سے بچ نہیں سکے گا۔ اب تک 159 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ 106 ملزمان مفرور ہیں۔ ان پر 10-10 ہزار روپے انعام کا اعلان کر کے ان کی تلاش بھی کی جا رہی ہے ۔