کیلیفورنیا میں طوفانی ہواؤں کی وجہ سے برقی سربراہی منقطع

   

واشنگٹن: امریکہ میں کیلیفورنیا صوبے کے جنوبی حصے میں طوفان کی وجہ سے جاری تیزی ہواؤں سے ہونے والے نقصان کو کم کرنے کیلئے قریب 20 ہزار لوگوں کی بجلی کاٹ دی گئ ہے۔ جنوبی کیلیفورنیا میں بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی ایڈیسن کے مطابق کمپنی علاقے میں 50 لاکھ لوگوں کو بجلی خدمات مہیا کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نقصان کی وارننگ کے پیش نظر دیگر 116,000 لوگوں کی بھی بجلی کاٹی جاسکتی ہے ۔کمپنی نے پیر کو اپنی سرکاری ویب سائٹ پر کہا، ’’جب جنگل میں آگ لگنے کا خطرہ زیادہ ہوتاہے ،تو ہم اپنے الیکٹریکل سسٹم میں آگ لگنے سے روکنے کیلئے عارضی طورپر آپ کے پڑوس کی بجلی بند کرسکتے ہیں۔‘‘ قومی موسم خدمات (این ڈبلیو ایس) نے وارننگ دی کہ جنوبی کیلیفورنیا پیر کو سانتا اینا شہر میں 48.2 سے 64.3 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہواؤں کو چلتے دیکھا گیا۔ حالانکہ محکمہ موسمیات نے لاس اینجلس شہر میں 154.4 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار درج کی ۔اس کے علاوہ مقامی نیوز چینل کی تصویروں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے شاہراہ پر کم سے کم پانچ بڑے ٹریکٹر ٹریلر کنارے پلٹ گئے ہیں۔