’گوشت کی دکان نظر نہیں آنی چاہیے‘، انتخاب جیتنے کے بعد یوپی رکن اسمبلی کا انتباہ

,

   

لکھنو:اتر پردیش میں بی جے پی ایک بار پھر زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔ اس درمیان غازی آباد کے لونی سے دوبارہ منتخب ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی نندکشور گوجر نے انتہائی متنازعہ بیان دے کر اپنے تکبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ انھوں نے لونی کے افسروں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں ایک بھی گوشت کی دکان دکھائی نہیں دینی چاہیے۔ بی جے پی رکن اسمبلی کے اس بیان نے علاقے میں ابھی سے اقلیتی طبقہ کو خوفزدہ کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نندکشور گوجر نے افسروں کو انتباہ دیا اور کہا ہے کہ ’’لونی کے افسران سمجھ لیں، ایک بھی گوشت کی دکان علاقے میں دکھائی نہیں دینی چاہیے۔ لونی میں رام راج چاہیے، اس لیے دودھ-گھی کھاؤ اور دَنڈ بیٹھک کرو۔‘‘واضح رہے کہ نندکشور گوجر پہلے بھی اپنے متنازعہ بیان کی وجہ سے سرخیوں میں آ چکے ہیں۔ رواں سال جنوری میں انھوں نے لونی کے بہیتا حاجی پور گاؤں میں انتخابی مہم کے دوران کہا تھا کہ جو لوگ علی کا نام لیتے ہیں انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔