گہلوت کی روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایات

   

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاست میں سڑک حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہر شخص کی جان بچانا اور سڑک حادثات کو روکنا ہے ۔مسٹرگہلوت منگل کو وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر سڑک حادثات کو کم کرنے اور جانی نقصان کو روکنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سڑک حادثے میں ہونے والی ہر موت پریشان کن ہے ۔ ریاست میں سڑک حادثات میں ہر سال دس ہزار سے زیادہ لوگوں کی بے وقت موت تشویشناک ہے ۔ ایسے میں ہر شخص کی جان بچانا اور سڑک حادثات کو روکنا ریاستی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے دیگر ریاستوں میں جدید تکنیکوں اور اختراعات کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری، اوور لوڈنگ، نشے میں گاڑی چلانے وغیرہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔