Friday , November 22 2019

ہمارے راستے الگ الگ لیکن پھر بھی ہم بھائی بھائی ہیں : پرنس ہیری

لندن ۔ 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کے پرنس ہیری نے آج اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے بھائی پرنس ولیم کی راہیں اب الگ الگ ہیں جبکہ دنیا میں جیسے ہر رشتوں میں کچھ تلخیاں اور کچھ مٹھاس ہوتی ہے، ان دونوں کے درمیان بھی ایک دور اچھا رہا ہے تو ایک ناخوشگوار بھی رہا۔ یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں یہ افواہیں گرم تھیں کی پرنس ہیری اور پرنس ولیم کے درمیان سب کچھ ’’ٹھیک ٹھاک‘‘ نہیں ہے اور ایک بار خود انہوں نے آئی ٹی وی کو ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ہر خاندان میں کچھ نہ کچھ بدمزگیاں ہوتی ہیں اور ہمارا خاندان تو شاہی خاندان ہے اور اس تعلق سے فیملی کو کافی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے۔ بہرحال ہم بھائی بھائی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ پرنس ہیری نے یہ باتیں اپنے حالیہ دورہ افریقہ کے دوران کہی جو انہوں نے اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ کیا تھا۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی اپنی جگہ مسلمہ ہیکہ اب ہم دونوں کی راہیں الگ ہیں لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔ آج کل ہماری مصروفیتوں کے باعث ہماری ملاقات اب وقتاً فوقتاً ہوتی ہے لیکن میں ولیم کو بہت زیادہ پیار کرتا ہوں۔ ہر رشتہ میںکبھی کچھ اچھا ہوتا ہے اور کبھی کچھ برا ہوتا ہے۔ میگھن کا یہ کہنا ہیکہ اس کے برطانوی دوستوں نے اسے انتباہ دیا تھا کہ وہ پرنس ولیم کیساتھ شادی نہ کرے۔ شاہی خاندان ہونے کے ناطے ہم بہت زیادہ ’’دباؤ‘‘ میں رہتے ہیں۔ یہ افواہیں بھی اڑائی گئی تھیں کہ میگھن کے کیٹ میڈلٹن کے ساتھ بھی تعلقات اچھے نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT