ہندوستان میں کورونا کے2380 نئے معاملے

   

نئی دہلی۔ ہندوستان میں ایک دن میں کوویڈ 19 کے 2,380 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ملک میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4,30,49,974 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 13,433 ہو گئی۔ جمعرات کی صبح آٹھ بجے مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، انفیکشن کی وجہ سے مزید 56 اموات کے بعد ہندوستان میں اموات کی تعداد بڑھ کر 5,22,062 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کوویڈ19کے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر13,433 ہوگئی ہے، جو کہ کل معاملے کا 0.03 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1093 مریضوں کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مریضوں کی صحت یابی کی قومی شرح 98.76 فیصد ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن کی یومیہ شرح 0.53 فیصد اور ہفتہ وار شرح 0.43 فیصد ہے۔