ہندوستان کے ساتھ مفاہمت ”واحد مسئلہ‘‘ خطہ میں امن کے لئے۔ عمران خان کا بیان

,

   

ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب جیش محمد نے پلواماں دہشت گرد حملہ کیاتھا

بیجنگ۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان کے ہندوستان کے ساتھ رشتے ہی امن کے لئے ”واحد مسئلے ہے“ اور علاقے میں استحکام ہوگا‘ انہوں نے لوک سبھا الیکشن کی تکمیل کے بعد نئی دہلی کے ساتھ ”مہذب تعلقات“ کی توقع کا بھی اظہار کیا۔

عمران خان کو چین میں سکینڈ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں حصہ لینے کے لئے گئے ہیں نے جمعہ کے روز چین انٹرنیشنل کلچرل کمیونکیشن سے خطاب کے دوران کہاکہ اس کے بغیر امن اور استحکام‘ معاشی فروغ پاکستان کے لئے مشکل ہے اور جو ضروری ہے اور کے لئے پاکستان حکومت کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”فی الحال جو بھی مسئلہ ہے وہ ہندوستان کے ساتھ ہمارے رشتوں کا ہے۔

مگر ہمیں امیدہے کہ ہندوستان میں الیکشن ہوجانے کے بعد‘ ہم دوبارہ اس بات کی توقع ہے کہ ہندوستان کے ساتھ بھی مہذب تعلقات بنیں گے“۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب جیش محمد نے پلواماں دہشت گرد حملہ کیاتھا