ہندو یووا واہنی کے اجو کی کورونا سے موت

,

   

تبلیغی ارکان کی اطلاع پر 11 ہزار کا اعلان کیا تھا
٭ ہندو یووا واہنی کا رکن اجئے سریواستو اکا اجو ہندوستانی کا کورونا وائرس سے آج دیہانت ہوگیا۔ اجئے سریواستو نے تبلیغ جماعت کے ارکان کو پکڑنے یعنی ان سے متعلق اطلاع دینے پر اپنی تنظیم کے ارکان کو 11 ہزار روپئے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اجو چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ کا قریبی بتایا جاتا ہے اور جو مقامی طور پر ’’یوگی کا ہنومان‘‘ سے مشہور تھا۔ اس نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہون اور پوجا کرنے سے کورونا وائرس کی وباء کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ اس نے کہا تھا کہ پوجا میں استعمال ہونے والا گھی اس وباء کا علاج ہے۔ 19 جولائی کو وہ کورونا پازیٹیو پایا گیا اور اس نے خود اپنے لئے بھی پوجا کی تھی، لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔