یورپی ممالک کے سفراء کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

   

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفارت کاروں کو طلب کر لیا ہے۔ یہ طلبی اس وقت کی گئی جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جمعرات کے روز ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر ان ملکوں کی طرف سے احتجاج کیا گیا تھا۔ یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کیا گیا ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ‘ سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایسا کرنے کا کوئی تکنیکی یا قانونی جواز نہیں تھا۔’ یہ بیان سیاسی اشتعال انگیزی کے مترادف ہے۔خیال رہے چہارشنبہ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے ایرانی نیوکلیئر پروگرام کو ‘بے حیائی کے رویے ‘ کا نام دیا تھا۔ متعدد ارکان نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر ایرانی نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں بین الاقوامی ادارے ‘ آئی اے ای اے ‘ کی رپورٹ پر بحث کرنے کے لیے کہا تھا۔بین الاقوامی نیوکلیئر مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی نیوکلیئر پروگرام نیوکلیئر ہتھیار بنانے کے کافی قریب پہنچ چکا ہے اور ایران 60 فیصد یورینم افزودگی کی درجے تک پہنچ چکا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے تین ملکوں کے سفارتکاروں کو طلب کیا ہے تاکہ ان ملکوں سے ان کے رویے اور امریکہ کے ساتھ ملوث ہونے پر جواب مانگا جائے۔