یوم القدس اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے عہد کیساتھ منایا گیا ایس آئی او تلنگانہ کی دستخطی مہم

   

حیدرآباد ۔ 6 اپریل (راست) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں بیداری اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔ ریاست تلنگانہ کے ہزاروں لوگوں نے دستخط کے ذریعہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا۔ جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد بھی مسلسل حملے اسرائیل کے سفاکانہ اور متکبرانہ چہرے کو ظاہر کرتے ہیں۔ یوم القدس کے موقع پر ایس آئی او تلنگانہ مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ کی نسل کشی کیلئے جو بھی مصنوعات امداد کا سبب بن رہے ہیں، ان تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔