یوپی لاء اسٹوڈنٹ نے بی جے پی کے چنمایاں نند پر عصمت ریزی کا لگایا الزام‘ دہلی میں کرائی شکایت درج

,

   

میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے لڑکی نے دعوی کیاہے کہ شاہجہاں پور کی پولیس عصمت ریزی کا مقدمہ درج نہیں کررہی تھی۔

نئی دہلی۔ پوسٹ گریجویٹ کی طالب علم جس نے سوامی چینمایاں نند پر ہراسانی کے الزام عائد کئے تھے نے پیر کے روز مبینہ طو رپر کہاکہ بی جے پی لیڈر نے اس کیساتھ پچھلے ایک سال سے جنسی بدسلوکی کررہے ہیں۔

میڈیاسے خطاب کرتے ہوئے لڑکی نے دعوی کیاہے کہ شاہجہاں پور کی پولیس عصمت ریزی کا مقدمہ درج نہیں کررہی تھی

۔میڈیا کے نمائندوں کے روبرو لڑکی نے مبینہ طور پر کہاکہ ”سوامی چنمایاں نند نے میری عصمت ریزی کی اور ایک سال تک میرے جنسی استحصال بھی کیا“ لڑکی کاچہرہ سیاہ نقا ب سے ڈھانکا ہوا تھا۔

لڑکی نے کہاکہ ”دہلی پولی سنے لودھی روڈ پولیس اسٹیشن میں درج کرنے کے بعد شاہجہاں پور پولیس اسٹیشن مذکورہ شکایت کو آگے بڑھائی‘ جہاں پر عصمت ریزی کا مقدمہ درج نہیں کیاگیاتھا“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ ”اتوار کے روز ایس ائی ٹی گیارہ گھنٹوں تک مجھ سے پوچھ تاچھ کی۔ میں نے انہیں عصمت ریزی کے متعلق بتایا۔

ہر چیز کی انہیں جانکاری دینے کے بعد بھی انہوں نے اب تک چینمایاں نند کو گرفتار نہیں کیاہے“