مراد آباد(اترپردیش)۔ضلع مراد آباد کے ٹھاکر واڑا علاقہ کے شمشان گھاٹ سے دو لوگوں کی نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔
متوفیوں کی شناخت 40سالہ راجند ر گری جو ٹھاکر واڑہ میں ہالیکا مندر کا پجاری تھا اور 35سالہ نتیش کے طور پر ہوئی ہے جو جھانڈے والا گاؤں کا ساکن بتایاجارہا ہے۔
سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) اودئے شنکر سنگھ نے کہاکہ ”تانترک عمل مذکورہ ہلاکتوں کے پیچھے ہوسکتا ہے‘ مگر پولیس کسی نتیجے پر پہنچنے کے لئے مزید شواہد جمع کررہی ہے“۔
قتل کے مقام پر ڈاگ اسکوڈ اور فارنسک ماہرین کی ٹیم کو بھی طلب کرلیاگیا ہے۔ ٹھاکر واڑہ کے سرکل انسپکٹر ویشال یادو نے کہاکہ ”شراب کی کچھ خالی بوتلیں اور اسناک کے خالی پیاکٹ موقع سے برآمد ہوئے ہیں۔
جس سے پتہ چلتا ہے کہ قاتلوں او رمقتولوں میں قریبی تعلقات تھے جو دو سے زائد بھی ہوسکتے ہیں“۔
وشال کے مطابق موقع واردات سے اکٹھا کئے گئے شواہد سے پتہ چل رہا ہے کہ دونوں کو کسی وزنی چیز سے سر پر وار کرنے کے بعد بری بے رحمی سے قتل کیاگیا ہے۔
اس بات کا بھی امکان ہے نشہ حالت میں ہونے کی وجہہ سے مقتولوں میں مدافعت کی گنجائش باقی نہیں رہی تھی“۔
مذکورہ ایس پی نے کہاکہ متوفیوں سے اکثر ملنے والے لوگوں سے مزید جانکاریاں اکٹھاکرنے کاکام کیاجارہا ہے