یو پی:پی ایف آئی کے متعدد مقامات پر چھاپے

   

لکھنؤ: ٹیرر فنڈنگ کے بعد ٹریننگ کیمپ چلانے کے معاملے میں این آئی اے کے ذریعہ ملک گیر پیمانے پر جاری کریک ڈاؤں کے درمیان اترپردیش میں انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس)اور اسپیشل ٹاسک فورس(ایس ٹی ایف) نے جمعرات کو ریاست میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے وابستہ متعدد مقامات پر چھاپے ماری کی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ جانچ ایجنسیوں کی اس چھاپے ماری میں ریاستی راجدھانی لکھنؤ سمیت دیگر مقامات سے 8مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔چھاپے ماری کا آغاز بدھ کی دیر رات ہوا جو ابھی تک جاری ہے ۔اور جنہیں حراست میں لیا گیا ہے ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے درمیان سامنے آئے حقائق کی بنیاد پر چھاپے ماری کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے ۔دو افراد کی لکھنؤ سے حراست میں لیا گیا ہے جس میں سے اندرانگر کالونی سے ایک درزی بھی شامل ہے ۔رپورٹس کے مطابق اس چھاپے ماری دو افراد کو وارانسی سے ، ایک کو بہرائچ سے اور دو افراد کو بارہ بنکی سے حراست میں لیا گیا ہے ۔