نئی دہلی ؍ دبئی9 ستمبر (یو این آئی )حکومت ہند کے مواصلات اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جیوترادتیہ ایم سندھیا نے دبئی میں منعقدہ 28ویں یونیورسل پوسٹل کانگریس میں ہندوستان کے موبائل ایپ پر مبنی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام یو پی آئی اور یونیورسل پوسٹل سروسز یونین ( یو پی یو) کے تعاون سے چلائے جانے والے پروجیکٹ کا تاریخی آغاز کیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر پوسٹل خدمات کے شعبہ کو مضبوط بنانے کیلئے تکنیکی اختراع کیلئے ہندوستان کی طرف سے 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔ منگل کو جاری کردہ ایک سرکاری ریلیز کے مطابق، یہ تاریخی اقدام دنیا بھر کے لاکھوں لوگوں کیلئے سرحد پار ترسیلات زر کے عمل میں انقلاب برپا کر دے گا۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ آف پوسٹس آف انڈیا ( ڈی او پی )،این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل)اور یو پی یو کے تعاون سے تیار کی گئی ہے ۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) کو یو پی یوانٹر کنکشن پلیٹ فارم (آئی پی) کے ساتھ مربوط کرتا ہے ، جس سے پوسٹل نیٹ ورک کی رسائی اور یوپی آئی کی رفتار اور استطاعت کا ایک منفرد امتزاج ہوتا ہے ۔ سندھیا نے کہا کہ یہ صرف ٹیکنالوجی پر مبنی سروس کا آغاز نہیں ہے ، بلکہ ایک سماجی وابستگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل نیٹ ورک کی معتبریت اور یو پی آئی کی رفتار اس بات کو یقینی بنائے گی کہ خاندان جلد، محفوظ طریقے سے اور کم قیمت پر رقم سرحدوں کے پار بھیج سکیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہریوں کیلئے بنایا گیا عوامی انفراسٹرکچر انسانیت کی بہتر خدمت کیلئے سرحدوں کے پار سے جڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹل سیکٹر کیلئے ہندوستان کا وژن چار اقدامات پر مبنی ہے ، جس میں ڈیٹا پر مبنی لاجسٹکس کے ذریعہ ہموار کنیکٹیویٹی، ہر تارکین وطن اور ڈیجیٹل انٹرپرائز کیلئے سستی ڈیجیٹل مالیاتی خدمات تک رسائی کیلئے ایک طریقہ کار بنانا، جدید اے آئی، ڈیجیٹل پن اور مشین لرننگ کا استعمال اور جنوبی ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور یو پی یو سے تعاون یافتہ تکنیکی تعاون شامل ہیں۔
سندھیا نے کانفرنس کو بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں، آدھار، جن دھن اور انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کے ساتھ ہم نے 56 کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹس کھولے ہیں، جن میں سے زیادہ تر خواتین کے نام پر ہیں۔ ہندوستان کے ڈاک کے نظام کی خوبی کو نوٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پوسٹ نے پچھلے سال 90 کروڑ سے زیادہ خطوط اور پارسل فراہم کئے ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیمانہ ہے اور یہ شمولیت کا جذبہ ہے جسے ہم عالمی پلیٹ فارم پر لے کر آتے ہیں۔ سندھیا نے اعلان کیا کہ ہندوستان اس دور میں 10 ملین ڈالر کا تعاون کرے گا تاکہ ٹکنالوجی کے ذریعے اختراع کو فروغ دینے کیلئے عالمی ڈاک خدمات کے شعبے کو مضبوط کیا جا سکے ، خاص طور پر ای کامرس اور ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولیات کو پھیلانے میں