حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر چندرا شیکھر راؤ نے آج کہا کہ 75 مربع گز کی جائیدادوں یا
G+1
مشتمل مکان کی رجسٹری کیلئے فیس صرف ایک روپیہ لی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں بلدی ترمیمی بل میں اس کی صراحت کی گئی ہے ۔ میونسپل بل پر ایوان میں مباحث میں حصہ لیتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ہم نے ایک نیا ترمیمی قانون لایا ہے تاکہ ریاست میں رشوت سے پاک حکمرانی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ نیا قانون رشوت سے پاک سماج سے قیام کو یقینی بنائے گا ۔