آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کا جلد ہیفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ

   

ڈبلن: آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کی جانب سے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا امکان ہے۔آئرلینڈ اور ناروے کے قائدین نے فلسطین کے پرجوش حامی اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے یہ اشارہ دیا۔آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی اور کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتا ہے لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کیساتھ کرے گا۔اس سے قبل اسپینش وزیراعظم ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے اور وزیراعظم جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی۔ جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک بھی ہم خیال ممالک کے ساتھ فلسطین کو تسلیم کرنے تیار ہے۔اس موقع پر پیڈرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین فلسطین کوجلد سے جلد تسلیم کرنا چاہتا ہے تاکہ خطے میں امن کو یقینی بنایا جاسکے۔ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بڑھتی ہوئی امواتپر اسرائیل کیخلاف بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔

یورپ میں بھی غزہ اور اسرائیل کے بارے میں لوگوں کے مؤقفات تبدیل ہوئے ہیں اور مزید ممالک فلسطین کو تسلیم کرنے کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔