آئرلینڈ نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو شکست دی

   

ساوتھمپٹن۔کپتان اینڈی بال برنی (113) اوراوپنر پال اسٹارلنگ(142) کی شاندار سنچریوں کی بدولت آئرلینڈ نے عالمی چمپئن انگلینڈ کو سیریز کے تیسرے اورآخری ونڈے میں سات وکٹوں سے شکست دیکرزبردست کامیابی حاصل کی ہے تاہم انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1۔2 سے اپنے نام کی۔ آخری ونڈے میں329 رنز کے ہمالیائی ہدف کا تعاقب کرنے میدان میں اترے آئرلینڈ کے بیٹسمینوں نے شاندار مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کے بولروں کوکوئی موقع نہ دیتے ہوئے49.5 اووروں میں تین وکٹیںگنوا کر کامیابی حاصل کرلی۔ میچ آخری اوور تک بہت ہی دلچسپ رہا۔