آئل ٹینکرمیںخوفناک دھماکہ،8 مزدورلا پتہ

   

بنکاک : تھائی لینڈ میں واقع ایک شپ یارڈ پر موجود آئل ٹینکر میں دھماکے سے کم از کم آٹھ مزدور لا پتہ ہو چکے ہیں۔بینکاک پوسٹ اخبار کے مطابق، کانچا نابوری نامی صوبے سے وابستہ موانگ میں موجود ایک شپ یارڈ پر مرمت کے لیے موجود آئل ٹینکر میں اچانک دھماکہ ہو گیا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود آٹھ مزدور لا پتہ ہو گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ مزدوروں کی تلاش کا کام جاری ہے۔اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر مستعفی
کیف : یوکرین صدارتی دفتر کے مشیر اولیکسی اریستووچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ بیان میں اولیکسی نے کہا ہے کہ ” میں نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میں مثالی مہذب روّیہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ جب کوئی بنیادی غلطی کی جائے تو ضروری ہے کہ استعفیٰ دے دیا جائے”۔انہوں نے دنیپرو کے اور یوکرین کے عوام سے بھی معذرت کی ہے۔واضح رہے کہ 14 جنوری کو دنیپرو میں ایک 9 منزلہ رہائشی عمارت پر میزائل گرا تھا۔ حملے میں 40 سے زیادہ شہری ہلاک ہو گئے تھے۔ یوکرین نے جاری کردہ اعلان میں روس کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا لیکن روس نے اس دعوے کی تردید کی تھی۔