آئی اے ایس امتحانات میں کامیاب گلبرگہ کے محمد حارث سمیر کو تہنیت پیش

   

گلبرگہ : حسین گارڈن پبلک اسکول گلبرگہ میں آئی اے ایس امتحانات میں 270 واں رینک حاصل کرنے والے گلبرگہ کے طالبعلم محمد حارث سمیر کو تہنیت پیش کی گئی ۔ اس پروگرام میں ان کے حارث سومیر کے والدین ، طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی کثیر تعداد کے علاوہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سجاد علی انعامدار صدر عام آدمی پارٹی شہر گلبرگہ ، ان کے رشتہ داران اور حسین گارڈن پبلک اسکول کے سرپرست اعلیٰ جناب محمد الیاس سیٹھ باغبان نے شرکت کی ۔