آئی پی ایل میاچس پر کرکٹ بیٹنگ چلانے والی ٹولی بے نقاب

   

پانچ افراد گرفتار، نقد رقم اور دیگر اشیاء ضبط
حیدرآباد ۔ 7 مئی (سیاست نیوز) آئی پی ایل میاچس پر سٹہ چلانے والے ایک کرکٹ بیٹنگ ٹولی کو نارتھ زون ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کردیا اور 5 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 1,4,500 روپئے نقد رقم، 7 سیل فونس، ٹی وی اور سٹہ کی نوٹ بکس کو ضبط کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 41 سالہ چندرشیکھر دے ساکن بھوئی گوڑہ، 34 سالہ وہپ داس ساکن مارکٹ 47 سالہ کارٹک گوجیٹ ساکن مارکٹ 28 سالہ دیپک پنجہ ساکن مارکٹ اور 25 سالہ رابن کولے ساکن پاٹ مارکٹ سکندرآباد کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق مغربی بنگال ریاست سے بتایا گیا ہے۔ اس ٹولی کا اصل سرغنہ چندرشیکھر دے جو 20 سال قبل حیدرآباد منتقل ہوا تھا پیشہ سے سنار ہے جو پہلے کرکٹ پر سٹہ لگایا کرتا تھا جس کے بعد سٹہ کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے اس نے خود سٹہ چلانا شروع کردیا اور اپنے ہم وطن ساتھیوں کو اس سازش میں شامل کرلیا جو مختلف موبائیل ایپ کے ذریعہ سٹہ چلارہے تھے جنہیں پولیس گرفتار کرلیا۔ع