آئی پی ایل کا اتوار کو آر سی بی ۔ جی ٹی فائنل

   

نیو چنڈی گڑھ ۔ 29 مئی ۔ ( ایجنسیز) گجرات ٹائٹنس ( جی ٹی ) نے آج کوالیفائر 2 میں راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اتوار کو اُس کا مقابلہ احمدآباد میں رائل چیلنجرس بنگلورو ( آر سی بی ) سے ہوگا ۔ راجستھان نے ٹاس جیت کر 214/6 اسکور کئے جس میں وائیبھو سوریا ونشی نے 96 رنز بنائے ۔ گجرات نے کپتان شبھمن گل کی سنچری (104) کی مدد سے 219/3 اسکور کرتے ہوئے آسان کامیابی حاصل کی ۔