آبادی کے تناسب سے فائدہ پہونچانے ذات پات کی مردم شماری

,

   

سچر کمیٹی سفارش کی بنیاد پر مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات ، بی آر ایس نے جامع خاندانی سروے کو خفیہ رکھا :ریونت ریڈی
حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ سماج کے تمام طبقات کو آبادی کے تناسب سے حکومت کے پروگرامس میں حصہ دار بنانے ذات پات کی مردم شماری کی جارہی ہے ۔ کابینہ کے فیصلے کو اسمبلی میں پیش کرکے اپوزیشن جماعتوں کی رائے حاصل کی جارہی ہے ۔ بی آر ایس تجاویز پیش کرنے کی بجائے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ یو پی اے دور حکومت میں مسلمانوں کے تعلیمی ، معاشی ، سماجی پسماندگی کا جائزہ لینے کیلئے جسٹس راجندر سچر کمیٹی تشکیل دی گئی اور کمیٹی کی سفارشات پر مسلمانوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی گئی ۔ اس طرح بی سی و دیگر طبقات کے مسائل کو حل کرنے جامع سروے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ماضی میں بی آر ایس حکومت کی جانب سے جامع خاندانی سروے کیا گیا۔ اس کو اسمبلی میں پیش کیوں نہیں کیا گیا بی آر ایس سے استفسار کیا ۔ سروے کو صرف ایک خاندان تک کیوں محدود رکھا گیا ۔ کیا وہ سروے صرف انتخابات میں سیاسی فائدہ اٹھانے تھا ۔ کانگریس حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد پر اپوزیشن جماعتیں غور کریں۔ اس سروے کو موثر اور کامیاب بنانے ٹھوس تجاویز پیش کریں۔ اگر کچھ شکوک ہیں تو وہ بھی پیش کریں قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے مشورے پیش کریں۔ صحتمندانہ تجاویز کا حکومت احترام کرکے خیرمقدم کرے گی ۔ کانگریس حکومت سروے رپورٹ کو خفیہ رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ اس کو منظر عام پر لایا جائے گا اور سروے رپورٹ کی بنیاد پر سماج کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کام کئے جائیں گے اور بجٹ مختص کیا جائے گا ۔ جامع خاندانی سروے کو 10 سال بی آر ایس نے خفیہ رکھا ۔ آدھا فیصد آبادی رکھنے والوں نے 50 فیصد آبادی رکھنے والے افراد پر حاوی ہونے کی کوشش کی ہے ۔ دستور نے ایس سی ، ایس ٹی ‘بی سی اور دیگر کمزور طبقات کو تحفظات فراہم کرنے گنجائش فراہم کی ہے ۔ راجندر سچر کمیٹی کی سفارش کا جائزہ لینے کے بعد مسلمانوں کو 4 فیصد تحفظات فراہم کرکے انہیں تعلیم اور روزگار میں سہولتیں فراہم کی گئی ہیں ۔ بی آر ایس صرف قرارداد پر رائے اور تجاویز پیش کرے۔ اگر منشور کے وعدوں پر مباحث کرنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں ۔ اس کیلئے علحدہ بحث کی جائیگی ۔ ذات پات کی مردم شماری کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا ۔ کانگریس حکومت خود اسکی ذمہ داری قبول کر رہی ہے ۔ پسماندہ اور پچھڑے طبقات کو مستحکم کرنے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ اپوزیشن کی صحتمندانہ تجاویز کو کانگریس حکومت ضرور قبول کرے گی ۔ 2
تلنگانہ فینانس کمیشن کی تشکیل ‘ ایس راجیا صدر نشین
حیدرآباد 16فروری(سیاست نیوز) گورنر ڈاکٹر ٹی سوندراراجن نے سابق رکن پارلیمنٹ ورنگل سرسلہ راجیا کو صدرنشین تلنگانہ فینانس کمیشن نامزد کرنے حکومت کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔ گورنر سے تلنگانہ فینانس کمیشن کی تشکیل کے احکام جاری کرکے راجیا کو صدرنشین کے علاوہ تین ارکان کی نامزدگی کو بھی منظوری دی جاچکی ہے۔حکومت سے گورنر کو فینانس کمیشن کی تشکیل کی سفارش کو منظوری دی ہے۔ احکام کے مطابق راجیا صدرنشین کے علاوہ ایم رمیش‘ ایس سدھیر ریڈی اور ایم نہرو نائک کو رکن نامزد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ صدر و ارکان کی معیاد 2 سال ہوگی۔3