آبپاشی ضروریات اور برقی تیاری میں ڈیامس کا اہم رول

   

چین اور امریکہ ڈیامس کی تعداد میں سرفہرست، ہندوستان میں 5700 ڈیامس کی موجودگی
حیدرآباد۔31۔اگسٹ (سیاست نیوز) آبپاشی اور برقی کی تیاری کیلئے ڈیامس کی تعمیر اہمیت کے حامل ہیں۔ دنیا کے بڑے ممالک میں واٹر انفراسٹرکچر ، آبپاشی ضرورت اور ہائیڈرو پاور جنریشن کیلئے ڈیامس کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ چین اور امریکہ کو ڈیامس کی تعمیر اور تعداد کے معاملہ میں سبقت حاصل ہے۔ چین میں ڈیامس کی تعداد 98000 درج کی گئی جبکہ امریکہ میں 91000 ڈیامس برقی اور آبپاشی کی ضرورتوں کی تکمیل کر رہے ہیں۔ آبی ڈیمس کے معاملہ میں ہندوستان 5700 ڈیامس کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ مبصرین کے مطابق ہندوستان میں غذائی اجناس کی بہتر فصلوں اور برقی تیاری میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے۔ جاپان میں 3000 واٹر ڈیامس ہیں جبکہ برازیل اور کینیڈا میں ڈیامس کی تعداد فی کس 2000 سے زائد ہے۔ ساؤتھ کوریا اور اسپین میں فی کس 1200 ڈیامس موجود ہیں جبکہ ترکی اور ایران میں ڈیامس کی تعداد 1000 سے زائد ہیں۔ مبصرین کا ماننا ہے کہ ممالک کی مختلف شعبہ جات میں ترقی میں ڈیامس کی موجودگی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ آبپاشی ضروریات کے لئے پانی سیراب کرنا کسی بھی ملک کیلئے اہم چیلنج ہوتا ہے اور جس ملک میں آبپاشی کی بہتر سہولتیں موجود ہیں ، وہاں غذائی اجناس کی پیداوار میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ یوں تو برقی کی تیاری کے کئی طریقہ کار ہیں لیکن ہائیڈرو پاور جنریشن میں واٹر ڈیامس کے رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ ممالک نے اپنی اپنی ضروریات اور طلب کے تحت برقی تیاری کے طریقے اختیار کئے ہیں۔1/k/m/b