آبپاشی پراجکٹس کی تیاری ، سبز انقلاب کی نقیب

   

ضلع سنگاریڈی میں سربراہی آب کے کاموں کا جائزہ ، عہدیداروں کے ساتھ وزیر فینانس ہریش راؤ کا اجلاس

سنگاریڈی ۔ مسٹر ٹی ہریش راو وزیر فینانس نے حیدرآباد میں اپنے دفتر پر کے پربھاکر ریڈی ایم پی میدک کے ہمراہ محکمہ آبپاشی عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا جس میں انھوں نے کالیشورم پراجکٹ سے ضلع سنگاریڈی کو پانی کی سربراہی کے لیے دو لفٹ اریگیشن پراجکٹ کی تیاری کا جائزہ لیا اور کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کے پیاکج 17 اور 18 کے تحت ضلع سنگاریڈی کی ڈھائی لاکھ ایکر سے زائد اراضی کو سیر آب کیا جائگا۔ ضلع سنگاریڈی کے سنگور پراجکٹ میں ملنا ساگر پراجکٹ سے کنال کے ذریعہ پانی جمع کیا جائگا اور ضلع سنگاریڈی کے اندول’ نارائن کھیڑ’ ظہیرآباد اور سنگاریڈی اسمبلی حلقہ جات کی 2.50 لاکھ ایکڑ آراضی کو سیراب کیا جائے گا جس کیلئے دو لفٹ اریگیشن سنگمیشور اور بسویشور لفٹ اسکیم تعمیر کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ضلع سنگاریڈی کے چار اسبلی حلقہ جات سنگاریڈی’ ظہیرآباد’ اندول اور نارائن کھیڑ میں ڈھاء لاکھ ایکر آراضی کو سیر اب کرنے کا اعلان کیا ہے چنانچہ محکمہ آبپاشی کے عہدیدار دیگر محکمہ جات سے بہتر تال میل پیدا کرتے ہوے زیادہ سے زیادہ آراضی کو سیر آب کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوے پراجکٹ رپورٹ تیار کریں۔ انھوں نے آبپاشی عہدیداروں کو ہدائت دی کہ وہ جلد از جلد اس خصوص میں کلکٹریٹ سنگاریڈی میں ضلع کلکٹر کی نگرانی میں متعلقہ اراکین اسمبلی’ آر ڈی اوز اور دیگر عہدیداروں کا اجلاس منعقد کریں اور ان کی تجاویز بھی حاصل کریں۔ کالیشورم پراجکٹ کا پانی گجویل کے قریب ملنا ساگر پراجکٹ سے ہوکر سنگور پراجکٹ آئیے گا اور پھر 2 لفٹ اریکیشن کے ذریعہ ضلع میں ایک اور سبز انقلاب کا نقیب ثابت ہوگا۔ ایک کونے سے آخری کونے تک پانی لانا ٹی آر ایس حکومت کا کارنامہ ہے۔ کالیشورم کا پانی آنے سے ضلع سنگاریڈی میں پانی کی قلت دور ہوگی’ زراعت کو فائدہ ہوگا اور سنگور ہمیشہ لبریز رہے گا۔ انھوں نے آبپاشی عہدیداروں سے کہا کہ محکمہ آبپاشی کے لیے حاصل کردہ آراضی اور ناکارہ مشنیری کا تحفظ کے اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں وجئے کمار چیف انجینئر سنگاریڈی سرکل’ ایسیا سپرنٹنڈنٹ انجینئر سنگاریڈی’ مدھو سدھن ریڈی ای ای’ ملیا انجینئرنگ کنسلٹنٹ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔