آج اور کل تلنگانہ کے اضلاع میں گرج چمک و بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ 12 جنوری (پریس نوٹ) محکمہ موسمیات نے 13 اور 14 جنوری کو تلنگانہ کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف کے علاقوں میں مطلع بالعموم ابر آلود رہے گا۔ شہر کے کچھ حصوں میں ہلکی بارش بھی ہوسکتی ہے۔ اعظم ترین درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور اقل ترین درجہ حرارت 20 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔ اسی دوران اضلاع ورنگل، محبوب آباد اور یادادری بھونگیر میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔