آج این آر سی و سی اے اے کے خلاف احتجاجی جلسہ عام

,

   

کرسٹل گارڈن میں سرکردہ شخصیتوں کی مخاطبت ، عوام سے شرکت کی اپیل : محمد مشتاق ملک

حیدرآباد /17 جنوری ( پریس نوٹ ) شہریت ترمیمی قانون ، این آر سی ، این آر پی کے خلاف کرسٹل گارڈن مہدی پٹنم پلر نمبر 86 پر 18 جنوری بروز ہفتہ بعد مغرب عظیم الشان احتجاجی جلسہ عام جناب محمد مشتاق ملک کنوینر جوائنٹ ایکشن کمیٹی تلنگانہ و آندھرا و صدر تحریک مسلم شبان منعقد ہوگا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد شدنی ۔ جلسہ عام کو جسٹس چندرا کمار ، پروفیسر کودنڈارام ، مولانا اطہر دہلوی ، جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست ، ڈاکٹر حیدر عادل جوائنٹ ایڈیٹر منصف ، پروفیسر ویشیوشور راؤ ، ڈاکٹر اسما زہرہ ، جناب شفیق الْزماں سابقہ چیف سکریٹری ، جناب عزیز پاشاہ ، مفتی عبدالمغنی مظاہری ، مولانا شفیق عالم جامعی ، ڈاکٹر علیم خان فلکی ، وی ہنمنت راؤ ، جناب محمد علی شبیر ، مولانا نصیرالدین ، جناب عبدالعزیز ، جناب امجد اللہ خان خالد ، جناب والی اللہ قادری ، جناب کمال اطہر ، مفتی عبدالفتح ، ڈاکٹر کمار ، جناب خان شہباز علی خان ، جناب عبدالمنان ، جناب عمر فاروق ، جناب سلیم باشاہ ، جناب عثمان محمد خان ، مولانا سرفراز مہدی میاں خطاب کریں گے ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پریس نوٹ میں بتایا گیا کہ مانصاحب ٹینک ہاکی گراؤنڈ کے بجائے کرسٹل گارڈن میں جلسہ کی اجازت دی گئی ہے ۔ ملک کے کالے قانون کے خلاف اس جلسہ میں بھاری تعداد میں شرکت کی گذارش جلسہ عام کی کمیٹی کے اراکین جناب عثمان محمد خان ، جناب اے غفار ، جناب شکیل ایڈوکیٹ ، جناب سید عظیم ، جناب فضل اللہ ، جناب سلمان خان نے کی ہے ۔ خواتین کیلئے علحدہ انتظام رہے گا ۔جلسہ کا آغاز حافظ و قاری خالد علی خان قادری کی قرات کلام پاک و ترانہ سے ہوگا ۔