آج سے تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کی شروعات

,

   

نئی دہلی۔ سرکاری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ”تیسرے مرحلے کے لاک ڈاؤن کی آج سے شروعات کچھ نرمیو ں کے ساتھ ہورہی ہے۔مگر متاثرہ علاقو ں میں پابندیاں برقرار رہیں جہاں پر سی او وی ائی ڈی 19کے خلاف لڑائی میں اب تک کامیابی حاصل ہوئی ہے وہ بکھرے ہوئے نہیں ہیں“۔

مذکورہ ملک کو تین حصوں میں تقسیم کردیا کیاگیا ہے سرخ‘ نارنگی او ر سبززون کو کرونا وائرس کے خطرات کی بنیاد پر لاک ڈاؤن میں نرمی کا ایک حصہ ہے۔ توسیع شدہ لاک ڈاؤن کی معیاد17مئی تک مقرر کی گئی ہے۔

مذکورہ نرمیاں پیر کے روز سے لاگو ہوئی ہیں۔ یہاں پر ایک فہرست دی جارہی ہے جس میں کس چیز کے لئے منع کیاگیا ہے او رکس بات کی اجازت دی گئی ہے اس کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

ملک بھر میں ہوائی‘ ٹرین اور میٹرو کا سفر بین ریاستی سطح پر لوگوں کا سڑکوں پر سے گذرنا ملک بھر میں بند ہے۔ اسکولوں‘ ہوٹلوں‘ ریسٹورنٹس‘ بارس‘ شاپنگ مالس‘ سنیما گھر‘ اور تمام عبادت کے مقامات قومی سطح پر بند ہیں۔

تاہم ریاستوں کے درمیان سامان کی حمل ونقل پر کوئی پابندی نہیں ہے اور ضروری سامان کی تقسیم او رتیاری پر بھی روک نہیں ہے۔

اس کے علاوہ مرکز نے ریاستی حکومتوں سے کہاکہ وہ زمینی حالات کے پیش نظر کن ضروری چیزوں کو اجازت دیں اس کا فیصلہ خود کرلیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے چیف منسٹران سے 27اپریل کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کے وقت کہاتھا کہ ریاستی حکومتیں زمینی حقیقت کی بنیاد ر ضلع انتظامیہ کی رپورٹس کے حوالے سے کس بات کو منظوری دیں اس کا فیصلہ بہتر انداز میں کرسکتی ہیں۔

رنگوں کی مناسبت سے ریاستوں میں سی او وی ائی ڈی 19کے معاملات کی بنیاد پر تحدیدات عائد کی گئی ہیں


سرخ زون
تمام میٹر وشہر بشمول دہلی‘ ممبئی‘ بنگلورو‘ کو سرخ زون قراردیاگیا ہے جہاں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ مذکورہ اعلامیہ سرگرم کرونا وائرس کی معاملات کے اعداد وشمار اور ان معاملات میں اضافہ کی بنیاد پر کیاگیاہے۔

شہری سرخ زون جس کو کنٹیمنٹ علاقے کی بنیاد پر مقرر نہیں کیاگیا ہے جہاں پر کرونا وائرس کے معاملات کی وجہہ مہر بندی ہے‘ خانگی دفاتر 33فیصد گنجائش کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں۔

تعمیری سرگرمیاں بھی شروع کی جاسکتی ہیں اور ورکرس کو کام کی جگہ ہی قیام کرنا ہوگا۔ ضروری سامان کی تیاری او رائی ٹی ہارڈ ویر کو اجازت دیدی گئی ہے۔ ای کامرس سرگرمیاں بھی ضروری سامان کے لئے جاری رکھی جاسکتی ہے اور انفرادی دوکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان احکامات کے مطابق دہلی حکومت نے اتوار کے روز شراب کی انفرادی دوکانوں کو پیر کے روز سے کھولنے کی اجازت دی تھی۔

نیوز ایجنسی پی ٹی ائی کے مطابق اس طرح کی 150دوکانیں ہیں جو شام 7بجے تک کھولی رہیں گی۔ دیہی سرخ زون میں تمام زراعی تعمیری اور صنعتی سرگرمیوں کو منظوری دیدی گئی ہے

نارنگی زون
سرخ زون میں جن سرگرمیوں کو منظوری دی گئی وہ نارنگی زون میں بھی برقرار رہی گے۔ اس کے علاوہ ٹیکسی کو منظوری ہے جو صرف دومسافروں کو لے جاسکتے ہیں جو منظور شدہ سرگرمیوں کے لئے اضلاعوں کے درمیان سفر کرسکتے ہیں۔

گرین زون
اس علاقے کو گرین زون کے طور پر پیش کیاگیا ہے جہا ں پر پچھلے 21دنوں میں سی او وی ائی ڈی 19کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا ہے وہاں پرتمام سرگرمیوں کو منظوری ہے سوائے و ہ جس پر قومی سطح کا امتناع عائد ہے۔ پچاس فیص گنجائش کے ساتھ بسوں کو چلانے کی بھی اجازت دی گئی ہے