آج ناری شکتی قوم کی تعمیر میں سب سے آگے : منوج سنہا

   

جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ آج ناری شکتی ہمارے ترقی کے سفر اور قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘تو بول، کے عنوان سے ’سیلیبریٹنگ انسپیریشنل وومن‘ کے موضوع پر قومی کمیشن برائے خواتین کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام کا قصد کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اپنے متاثر کن سفر کو شیئر کرنے کے لئے اکٹھا کرنا ہے ۔ منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ناری شکتی ہمارے ترقی کے سفر اور قوم کی تعمیر میں سب سے آگے ہے ‘۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ پورے عزم کے ساتھ خواتین کی زیر قیادت ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ صنفی مساوات کی حمایت کی جا سکے ۔