آداب حیدرآباد کا رپورٹر کھمم میں گرفتار

   

حیدرآباد۔ راجندر نگر پولیس نے آداب حیدرآباد کے رپورٹر اے وینکٹیشور راؤ کو ضلع کھمم سے گرفتار کرلیا اور راجندر نگر منتقل کردیا۔ بتایا جاتا ہیکہ اے وینکٹیشور راؤ پر مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔ پولیس اس کی تلاش میں تھی اور گرفتار کرنے کے بعد پولیس نے رپورٹر کو عدالتی تحویل میں دیدیا۔