پھگواڑہ: پنجاب کے آدم پور ہوائی اڈہ سے جلد اڑانیں شروع ہو سکتی ہیں۔مرکزی وزیر سوم پرکاش نے آج میڈیا بتایا کہ اس امر کی یقین دہانی شہری ہوابازی کے مرکزی وزیرجیوترادتا سندھیا نے انھیں 31اکتوبر کو لکھے ایک مکتوب کے جواب میں دیا ہے ۔ پرکاش نے بتایا کہ ہوا بازی وزیر کے دفتر میں کل الائنس ایئر کے اہلکاروں کو اس حوالہ میں ایک میٹنگ ہوئی ہے اور انھوں نے بھی یقین دہانی کی کہ جلد ہی ہوائی اڈہ سے شہریوں کیلئے اڑانیں شروع کی جائیں گی۔