آدھار کارڈ سرویس تاریخ میں 14 جون تک توسیع

   

حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : یونیک آئیڈنٹیفیکیشن اتھاریٹی اف انڈیا (UIDAI) نے حال میں اعلان کیا کہ وہ افراد کو 14 جون تک دستاویزات کو مفت آن لائن اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے رہے ہیں ۔ ایکس پر کہا گیا کہ یو آئی ڈی اے آئی کی جانب سے عوام کو 14 جون 2024 تک دستاویزات مفت آن لائن اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی جارہی ہے تاکہ آدھار کارڈ ہولڈرس کی مدد ہو ۔ آپ اس فری سرویس کو صرف مائی آدھار ویب سائٹ پر ہی استعمال کرسکتے ہیں ۔ عوام سے ان کے آدھار کارڈس پر دستاویزات ’ اپ ٹو ڈیٹ ‘ رکھنے کی خواہش کی گئی ہے ۔۔