آدی بٹلہ میں لڑکی کے بشمول دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد /14 مئی ( سیاست نیوز ) ْآدی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو افراد بشمول ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ محبت میں ناکامی سے لڑکی اور ذہنی تناؤ کے عالم میں لڑکے نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ کمار گوڑ جو ڈگری کا طالب علم تھا ۔ ترکا یمجال علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم گذشتہ چند دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے آج صبح انتہائی اقدام کرلیا ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکی تلوثمال ماجی جو ادی بٹلہ علاقہ کے ساکن گوکل ماجی کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی کا تعلق ریاست اڑیسہ سے بتایا گیا ہے ۔ اس لڑکی نے محبت میں ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔