آریان خان معاملہ۔ سی بی ائی کی سابق این سی بی افیسر وانکھیڈے سے دوبارہ آج پوچھ تاچھ

,

   

وانکھیڈے پر سی بی ائی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کروز معاملات میں ماخوذ نہیں کرنے کے لئے 25کروڑ پر مشتمل مبینہ رشوت مانگنے کا ایک معاملہ درج کیاہے۔


ممبئی۔سی بی ائی کے ایک اہلکار کا کہنا ہے کہ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کروز پر منشیات معاملے میں گرفتاری کے ضمن میں نارکوٹیک کنٹرول بیورو(این سی بی) کے سابق ممبئی زونل ڈائرکٹر سمیر وانکھیڈے کو پوچھ تاچھ کے لئے سی بی ائی نے دوبارہ اتوار کے روز طلب کیا ہے۔

وانکھیڈے جس پر سی بی ائی نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کروز معاملات میں ماخوذ نہیں کرنے کے لئے 25کروڑ پر مشتمل مبینہ رشوت مانگنے کا ایک معاملہ درج کیاہے‘ ہفتہ کے روز بھی سی بی ائی نے پانچ گھنٹوں تک ان سے پوچھ تاچھ کی ہے۔


ایجنسی نے کہاکہ سودا 18کروڑ میں طئے پایاتھا او رمزیدکہاکہ وانکھیڈے کے اثاثے جات ان کی آمدنی کے معلوم ذرائع سے متناسب نہیں تھی۔

سمیر وانکھیڈے جمعہ کے روزسنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی ائی) کی ان کے خلاف مبینہ رشوت ستانی برائے کروز منشیات معاملہ کاروائی کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئے‘ جس معاملہ میں سوپر اسٹار شاہ رخ خان کا بیٹا آریان خان ملوث ہیں۔

اس معاملے پر 22مئی کے روز ممبئی ہائی کورٹ سنوائی کریگی۔واضح رہے کہ ہائی کورٹ نے 22مئی تک وانکھیڈے کی گرفتاری پر پروٹوکشن دیدیا ہے۔

سنوائی کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے مذوکرہ سابق این سی بی افیسر نے کہاکہ ”وندے ماترم۔ مجھے عدالت پر مکمل یقین ہے اور تحقیقات میں مکمل تعاون کروں گا“۔

وانکھیڈے نے اس بات کا بھی الزام لگایاکہ آریان خان کیس کے ضمن میں این سی بی ائی کی جانب سے دائر کردہ چارچ شیٹ میں کچھ”تبدیلیاں“ کی گئی ہیں۔ وانکھیڈے نے اپنی درخواست میں دعوی کیاہے کہ آریان خان کیس میں کاروائی”بدلہ“ سے کی جارہی ہے۔

انہوں نے سی بی ائی کو مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔اپنی درخواست میں سابق این سی بی زونل ڈائرکٹر نے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ ہونے والی چیاٹس بھی شامل کئے ہیں۔

وانکھیڈے کے وکیل نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ آریان خان اور ان کے والد شاہ رخ خان نے پہلے ہی عدالت کو جانکاری دی ہے کہ 25کروڑ کی جبری وصولی کا کوئی معاملہ نہیں ہے۔

وکیل نے کہاکہ وانکھیڈے کوئی عبوری ضمانت کی مانگ نہیں کررہے ہیں مگر اگلے ہفتے تک گرفتاری سے تحفظ کی مانگ کررہے ہیں۔ پچھلے سال وانکھیڈے نے کورڈیلا کروز پر دھاوا کیا اور ادکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو مبینہ منشیات معاملے میں گرفتار کیاتھا۔