آر ایس ایس کی تنظیم ملک گیر مہم چلائے گی ”سچی مسلمان‘ اچھے شہری“۔

,

   

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک ادارے نے کہاکہ بھوپال میں ایم آر ایم رضاکاروں اورکارکنوں کے لئے 8جون سے 11جون تک تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔


نئی دہلی۔ آر ایس ایس سے منسلک مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کی جانب سے ”ایک قوم‘ ایک پرچم‘ ایک قومی ترانہ“ کے عنوان پر اقلیتی کمیونٹی تک رسائی کے لئے قومی سطح پر ایک تحریک کی شروعات عمل میں لائی جائے گی۔

اس کے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ ایم آر ایم رضاکار ”حقیقی مسلمان‘ بہترین شہری“ کاپیغام اس مہم کے تحت کمیونٹی ممبرس میں پھیلانے کاکام کریں گے۔راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سے منسلک ادارے نے کہاکہ بھوپال میں ایم آر ایم رضاکاروں اورکارکنوں کے لئے 8جون سے 11جون تک تین روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا۔

اس میں کہاگیاہے کہ آر ایس ایس قومی عاملہ کے رکن اندریش کمار بھی جو ایم آر ایم کے سرپرست اعلی ہیں‘ اس تربیتی پروگرام میں شرکت کریں گے۔ ایم آ رایم کا کہنا ہے کہ پچھلے تربیتی پروگرام میں جو اترپردیش کے غازی آبادمیں 2021میں منعقدکیاگیاتھا‘ اُس میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوت‘ جوائنٹ جنرل سکریٹری کرشناگوپال اور سینئر لیڈر رام لال نے شرکت کی تھی۔

ایم آر ایم ترجمان شاہد سعید نے کہاکہ ”لوک سبھا انتخابات2024سے قبل مسلم راشٹرایہ منچ برائے آر ایس ایس ایک تحریک کی شروعات کررہی ہے تاکہ ”ایک قوم‘ ایک پرچم اور ایک قومی ترانہ اور ایک قانون“کی سونچ ملک بھر کی مسلم کمیونٹی تک پہنچا سکے۔

انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ ”حقیقی مسلمان‘ اچھے شہری“ کے پیغام کے ساتھ ایم آ رایم رضاکار کارکنان ملک کے کونے کونے میں رہنے اوربسنے والے مسلم کمیونٹی ممبرس تک رسائی کریں گے“۔

سعید نے کہاکہ مدھیہ پردیش کی درالحکومت بھوپال کا انتخاب ایم آر ایم نے اس لئے کیاہے کیونکہ ریاست میں ”ایک بڑی مسلم آبادی“یہاں پر موجود ہے۔

ایم آر ایم ترجمان نے کہاکہ ”مسلم ووٹ بی جے پی کے (مدھیہ پردیش میں) میں ووٹ بینک سے دور ہورہا ہے۔ پچھلے الیکشن میں کانگریس نے نارتھ اورسنٹرل اسمبلی سیٹوں پرجیت حاصل کی تھی۔ ان حلقوں میں مسلمانوں کی آبادی کافی زیادہ ہے۔ شمالی بھوپال کانگریس کا مضبوط گڑھ بن گیاہے“۔اسی سال کے آخر میں مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابا ت ہونے والے ہیں۔