آر بی ائی نے 100روپئے کے پرانی نوٹوں سے دستبرداری کا کیاانکار

,

   

حیدرآباد۔ ریزو بینک آف انڈیا(آر بی ائی) نے ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے پرانے 100روپئے‘ 10روپئے اور5روپئے کے نوٹوں سے دستبرداری کا انکار کردیاہے۔

ایک ٹوئٹ میں آربی ائی نے لکھا کہ ”میڈیا کے کچھ حصہ کی جانب سے 100‘10اور 5روپئے کے پرانی بینک نوٹوں کے چلن سے مستقبل قریب میں دستبرداری اختیار کرنے کی اطلاعات پر شدید افسوس ہے‘ یہ واضح کردیاجارہا ہے کہ اس طرح رپورٹس غلط ہیں“۔

مذکورہ وضاحت اس وقت دی گئی ہے جب آر بی ائی کے اسٹنٹ جنرل منیجر بی مہیش کا حوالے سے اس بات کا دعوی کیاگیاہے کہ قدیم سیریز کے کرنسی نوٹ جس میں 100‘10‘اور5روپئے شامل ہیں مارچ اور اپریل کے آخر مارکٹ میں گشت کرنا بند کردیں گے کیونکہ ملک کی سب سے بڑی بینک اس کو بند کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے۔

اس بات کا ذکر یہاں پر ضروری ہے کہ 8نومبر2016کو 8بجے شام وزیراعظم نریندر مودی اچانک قوم سے خطاب کرتے ہوئے 500اور 1000روپئے کے نوٹوں کوبند کرنے کا اعلان کردیا تھا جس کی وجہہ سے لوگوں کو کافی پریشانی ہوئی اور مرکزی حکومت کو اس اقدام پر شدید تنقید کانشانہ بھی بنایاگیاتھا۔

سال2018میں آربی ائی نے 200کیساتھ 50اور 10کے نئے نوٹوں کی اجرائی عمل میں لائی تھی جبکہ 2019میں 100کے نئے نوٹ جاری کئے جو مارکٹ میں پرانے100‘50‘اور5‘ روپئے کے نوٹوں کے ساتھ گشت کررہے ہیں