آر ٹی سی بس سے خاتون مردہ حالت میں دستیاب

   

حیدرآباد۔/22 جون، ( سیاست نیوز) مہدی پٹنم علاقہ میں آر ٹی سی بس سے ایک مسلم خاتون مردہ برآمد ہوئی۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ شمیم بیگم جو شاہین نگر کے ساکن مرحوم جاوید کی بیوی تھی یہ خاتون آرام گھر سے مہدی پٹنم کی جانب آرہی تھی اور آر ٹی سی بس میں سفر کررہی تھی جیسے ہی بس مہدی پٹنم علاقہ میں رکی اس خاتون کو بس میں مردہ پایا گیا۔ ہمایوں نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔