آر ٹی سی کا آج سڑک بند احتجاج ملتوی

,

   

قائدین کی بھوک ہڑتال ختم، آج شام تک ہڑتال پر اہم فیصلہ متوقع
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی ہڑتال پر ہائیکورٹ فیصلہ کے احترام میں آر ٹی سی جے اے سی قائدین نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کردی۔ اسکے علاوہ کل 19 نومبر کو سڑک بند احتجاج سے دستبرداری کا اعلان کیا ۔ ہائی کورٹ نے لیبر کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ آر ٹی سی ہڑتال کا جائزہ لے کر یکسوئی کریں۔ فیصلہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر کودنڈا رام نے کہا کہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے اشواتما ریڈی اور راجی ریڈی نے بھوک ہڑتال ختم کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کی یکسوئی کیلئے آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری رہے گی۔ اشواتما ریڈی نے کہا کہ ہڑتال کل بھی جاری رہیگی۔ عدالت کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے سڑک بند احتجاج کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آر ٹی سی جے اے سی اور دیگر تنظیموں کے ساتھ کل اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں عدالت کے فیصلہ کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی طئے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کل منگل کی شام تک ہڑتال کے سلسلہ میں قطعی فیصلہ کا اعلان کیا جائے گا۔