آزاد کے بعد جموں وکشمیر کے پانچ سابق ممبران اسمبلی سمیت چھ سینئر لیڈران بھی مستعفی

   

سری نگر : کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد کی جانب سے پارٹی کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں ہلچل مچ گئی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پانچ سابق ممبران اسمبلی سمیت چھ سینئر لیڈروں نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ۔یو این آئی اردو کو ذرائع نے بتایا کہ سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد کی جانب سے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کانگریس یونٹ میں بھی ہلچل مچ گئی ہے اور آزاد کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے لیڈران بھی مستعفی ہونے کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کانگریس کے پانچ سابق ممبران اسمبلی جن میں جی ایم سروڑی ، چودھری محمد اکرم ، محمد امین بٹ، گلزار احمد ، عبدالرشید ڈار نے باضابط طورپرمستعفی ہونے کا اعلان کیا۔سابق ممبر اسمبلی محمد امین بٹ نے کہاکہ اب میں کانگریس کے وابستہ نہیں ہوں اور یہ کہ جس کانگریس میں عزت نہیں وہاں رہنا لیڈران کے لئے محال بن گیا ہے ۔