آسام :کانگریس رکن اسمبلی نے خون سے تحریر کئے نعرے

   

گوہاٹی۔3 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) آسام اسمبلی سے باہر نکل کر منگل کے روز کانگریس رکن اسمبلی روپ جیوتی کرمی نے اپنی ہتھیلی کاٹ لی اور خون سے حکومت مخالف نعرے تحریر کئے ۔ کرمی آج جب ایوان سے باہر نکلے تو انہوں نے دروازے پر بیٹھ کر کسی دھاری دار شئے سے اپنے با ئیں ہاتھ کی ہتھیلی کاٹ لی اور ریاست میں دو پیپرملوں، کھاد فیکٹری اور دو چائے کے باغات کو فروخت کرنے پر احتجاج میں حکومت کے فیصلے کیخلاف خون سے نعرے تحریر کئے ۔اس واقعہ کی اطلاع موصول ہونے کے بعد اسمبلی کے احاطے میں موجود طبی ٹیم نے ان کا ابتدائی علاج کیا۔