آسام کی پہلی خاتون چیف منسٹر سیدہ انورہ کا آسٹریلیا میں انتقال

   

سڈنی : آسام کی پہلی خاتون چیف منسٹر سیدہ انورہ تیمور کا آسٹریلیا میں انتقال ہوگیا ، وہ 84 سال کی تھیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے محترمہ انورہ کے ارکان خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ انہوں نے آسام کی ترقی کیلئے شاندار خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے اپنی طویل عوامی زندگی میں خواتین کمزور طبقات کی ترقی کیلئے کوششیں کی تھیں۔